تعارف


نیادی طور پر میرا تعلق شعبہ طب سے ہے لیکن طبیعت میں ایک لا ابالی پن ہے جو مجھے چین سے بیٹھنے نہیں دیتا ۔ ۔شاہراہ ذہن پر نئےخیالات کی آمد و رفت رہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ نتیجتاً یہ بلوگ آپ کے سامنے ہے ، اردو ادب اور خصوصی طور پر شعر و شاعری سے شغف رکھتا ہوں، لیکن کبھی شعر کہنے کی جرائت نہیں کی ، مزاح میرے مزاج کا ایک جزو لازم ہے اور انشااللہ کچھ دل جلے رفقاءکی صحبت میسر آ جائے تو طنز بھی سیکھ جاؤ ں گا۔
زمانہ طالبعلمی میں مولانا ابولحسن علی ندوی کی بہت ساری کتابیں زیر مطالعہ رہی ہے جس کی وجہ سے سلامت فکر نصیب ہوئی ہے اور میں مسلکی تنازعات اور نظریاتی اختلافات میں الجھنے کی بجائے امت کو امت بنانے کی فکر کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔
ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ سے ناواقف یہ انسان یہاں جو بھی گل کھلا رہا ہے اس کا سہرا گوگل کے سر بندھنا چاہیے کیونکہ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے میں گوگل کو حکم دیتا ہوں اور وہ علاؤالدین کے فرمانبردار جن کی طرح پلک جھپکتے ہی معلومات فراہم کر دیتا ہے۔

7 تبصرے:

  1. بہت خوب ۔ ۔ ۔

    امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے ملے گا۔ ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. پلیز میری مدد کریں کس ترح بلاگ پبلیش کرو

      حذف کریں
    2. کیا آپ قدر تفصیل کے ساتھ بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کیا دشواری پیش آ رہی ہے ؟

      حذف کریں
  2. جناب اس کا کلر تو درست کردیں۔ اگر کالا رنگ ہٹا دیں تو اچھا ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھائی یہ آپ کے مانیٹر کا نقص لگتا ہے ورنہ یہ بہت خوبصورت ٹیمپلیٹ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. apka aik forum hai jis ka name shayed urdu one hai oska link dain pls

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم ، جناب ہم نے ایک سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ بزم اردو کے نام سے شروع کی تھی جو بعض وجوہات کی بنا پر بند کر دی گئی ۔ اردو ون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

غیر اخلاقی و مضمون سے مناسبت نہ رکھنےوالے تبصرے حذف کر دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ذاتیات پر تنقید و نظریاتی اختلافات کی بناء پر انتہا پسندی والے تبصرے بھی شامل نہیں کئے جائیں گے۔