بدھ، 22 فروری، 2012

Offline Google Chrome


آف لائن گوگل کروم

براوزرس کی دنیا میں کافی کم عرصے میں گوگل کروم نے اپنی جو شناخت بنائی ہے اس سے ہم اور آپ بخوبی واقف ہے۔گوگل کروم دوسرے براوزرس کے مقابلے میں نا سرف برق رفتار ہے بلکہ اس کے اندر ایسے کئی فیچرس موجود ہے جن کی وجہ سے وہ دوسرے براوزرس پر سبقت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سارے صارفین کی پہلی پسند گوگل کروم ہی ہے۔
لیکن کئی مرتبہ وائرس آ جانے کی وجہ سے یا پھر کمپیوٹر کی رفتار میں کمی آجانے کی وجہ سے ہمیں اپنے کمپیوٹر کو فارمیٹ کرنا ہوتا ہے اور نتیجتاً ہم آن لائن نصب کیئے جانے والے تمام پروگرام سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
چونکہ گوگل کروم بھی آن لائن ہی انسٹال ہوتا ہے اس لئے وہ صارفین جن کے پاس براڈ بینڈ کنیکشن نہیں ہے وا اپنے 
محبوب براوزر کو ڈاونلوڈ نہیں کر پاتے۔

میں بھی چونکہ دوسرے براوزر کے مقابلے میں کروم کو ہی زیادہ فوقیت دیتا ہوں اور کئی مرتبہ فارمیٹ کرنے کے بعد مجھے کروم ڈاونلوڈ کرنا پڑا اس لئے میں نے آف لائن کروم تلاش کرنے کی کوشش کی اور الحمدللہ ٹھوڑی بہت تگ و دو کے بعد مجھے آف لائن گوگل کروم مل ہی گیا ۔
آپ بھی سرف ایک بار ڈاونلوڈ کر کے اسے محفوظ کر سکتے ہو اور جب بھی ضرورت ہو انسٹال کر سکتے ہو۔











1 تبصرہ:

  1. مجھے تو یہ بہت جلیل سا کر ریا ہے۔ پہلے ایکسپریس اخبار کا صفحہ ہینگ ہو جاتا تھا۔ اب فیس بک بھی ہینگ ہو جاتی ہے۔ ریفریش بھی کرو تو نیا صفحہ نظر نہیں آتا۔ مجبوراً واپس فائرفاکس پر آیا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں

غیر اخلاقی و مضمون سے مناسبت نہ رکھنےوالے تبصرے حذف کر دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ذاتیات پر تنقید و نظریاتی اختلافات کی بناء پر انتہا پسندی والے تبصرے بھی شامل نہیں کئے جائیں گے۔