ہفتہ، 25 فروری، 2012

Two Best Chrome extensions


Extensions  کروم کے لئے دو بہترین
انٹر نیٹ سر فنگ کے دوران ہم محسوس کرتے ہے کہ کچھ ویب سائتس بہت جلدی کھل جاتی ہے اور کچھ ویب سائٹس کو اوپن
کرنے کے لئے ہمارا براوزر کچھوے کی چال چلتا ہوا نظر آتا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
در اصل جو صفحہ ہم اوپن کرتے ہیں وہاں پر صرف ایک سرور کام نہیں کرتا ہے بلکہ بہت سارے سرور کے اجزأ موجود ہوتے ہیں ۔ جب ہم کسی صفحے پر کلک کرتے ہیں تو ان تمام سرور سے تعلّق قائم کیا جاتا ہے اور پھر ہمارا پیج لوڈ ہونا شروع ہوتا ہے۔ اب اگر ان سرورس میں سے کوئی سرور سست رفتاری سے کام کر رہا ہو تو ہمارا براوزر بھی سست چلتا دکھائی دیتا ہے۔
اور خاص طور سے اگر جو صفحہ ہم کھول رہے ہیں اگر اس صفحہ میں فلیاش کا استعمال کیا گیا ہو تو صفحہ کا حجم بڑھ جاتا ہے اور ہمارے براوزر کی رفتار متاثّر ہوتی ہے۔
اشتہارات کے اس دور میں شاید ہی کوئی ویب سائٹ ایسی ہو جہاں ہمیں اشتہار نظر نہیں آتا ہو۔ یہ اشتہار ات دوسرے سرور سےمنسلک ہوتے ہیں اور اگر ان میں  فلیاش موجود  ہو تو  وہ نو صرف آپ کا ڈاٹا استومال کرتے ہیں بلکہ آپ کے براوزنگ رفتار کو بھی کم کر دیتے ہیں۔اگر ان اشتہارات اور فلیاش کو بند کردیا جائے تو ااپ کی براوزنگ کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور کام میں بھی کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوتی۔
کروم استور میں اسی مقسد کو سامنے رکھتے ہوئے

فلیاش بلاک
Pulpit rock



نامی ایکس ٹینشن موجود ہے جس کے ذریعے آپ ضیر ضروری اشتہارات اور فلیاش سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
فلیاش بلاک سے آپکے براوزر میں کھلنے والے سبھی فلیاش بند ہو جاتے ہیں لیکن ایک اچھّی سہولت یہ ہیکہ آپ جب چاہے فلیاش کو ڈبل کلک کر کے شروع کر سکتے ہو۔



بدھ، 22 فروری، 2012

Offline Google Chrome


آف لائن گوگل کروم

براوزرس کی دنیا میں کافی کم عرصے میں گوگل کروم نے اپنی جو شناخت بنائی ہے اس سے ہم اور آپ بخوبی واقف ہے۔گوگل کروم دوسرے براوزرس کے مقابلے میں نا سرف برق رفتار ہے بلکہ اس کے اندر ایسے کئی فیچرس موجود ہے جن کی وجہ سے وہ دوسرے براوزرس پر سبقت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سارے صارفین کی پہلی پسند گوگل کروم ہی ہے۔
لیکن کئی مرتبہ وائرس آ جانے کی وجہ سے یا پھر کمپیوٹر کی رفتار میں کمی آجانے کی وجہ سے ہمیں اپنے کمپیوٹر کو فارمیٹ کرنا ہوتا ہے اور نتیجتاً ہم آن لائن نصب کیئے جانے والے تمام پروگرام سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
چونکہ گوگل کروم بھی آن لائن ہی انسٹال ہوتا ہے اس لئے وہ صارفین جن کے پاس براڈ بینڈ کنیکشن نہیں ہے وا اپنے 
محبوب براوزر کو ڈاونلوڈ نہیں کر پاتے۔

میں بھی چونکہ دوسرے براوزر کے مقابلے میں کروم کو ہی زیادہ فوقیت دیتا ہوں اور کئی مرتبہ فارمیٹ کرنے کے بعد مجھے کروم ڈاونلوڈ کرنا پڑا اس لئے میں نے آف لائن کروم تلاش کرنے کی کوشش کی اور الحمدللہ ٹھوڑی بہت تگ و دو کے بعد مجھے آف لائن گوگل کروم مل ہی گیا ۔
آپ بھی سرف ایک بار ڈاونلوڈ کر کے اسے محفوظ کر سکتے ہو اور جب بھی ضرورت ہو انسٹال کر سکتے ہو۔











جمعہ، 17 فروری، 2012

Speed up Your Windows 7


ونڈوز ۷ کی رفتا کیسے بڑھائیں
ونڈوذ ۷ کی ڈیزائین کچھ اس طرز پر کی گئی ہے کہ صارفین برق رفتاری کے ساتھ اپنا کام کرے۔لیکن چونکہ ونڈوز ۷ میں گرافکس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اس لئے بہت سارے صارفین کو رفتار کے معاملے میں 
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ونڈوز 7 کی رفتار بڑھانے کے لیے بہت سارے کارگر طریقے ہیں آج ہم یہاں پر ایک  ایسا طریقہ بتا رہے 
ہیں جس کی مدد سے ونڈوز ۷ کافی برق رفتاری سے کام کرنے لگتا ہے۔

وزیول افیکٹس بند کرنا

ہم سب جانتے ہیکہ وزیول افیکٹس کا ونڈوز ۷ میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتا ہیکہ اس کی وجہ سے آپ کی کمپیوٹر کی رفتار بڑی حد تک متاثّر ہوتی ہے۔اگر ونڈوز ۷ میں غیر ضروری وزیول افیکٹس بند کر دئے جائے تو کمپیوٹر کی رفتار میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔وزیول افیکٹس بند کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہوگے۔

1.   For this right click on "Computer" and select "Properties" from the right click menu.
2.   Click on  "Advanced System Settings" from the left pane to open up the "System Properties" window.
3.   Select the "Advanced" tab from it. Then Under "Performance" click  "Settings". Choose "Custom:" Options From it.
4.   Now un check all the options and select only the last four options (actually three only needed; you can un tick the second option from the last four).

آپ کے سسٹم کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ نظر آئیگا۔


ونڈوز 7 کی رفتار میں اضافہ کرنے کے تعلق سے مزید ایک اور مضمون آپ  یہاں   دیکھ  سکتے ہیں۔